30 ستمبر 2014 - 10:51
گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات آئندہ دس دنوں میں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آ ئندہ دنوں میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کےآغاز کی خبردی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ نے آستارخان میں ایتارتاس نیوزایجنسی کو انٹرویود یتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائےخارجہ کے درمیان تمام فریقی اجلاس کی شکل میں نہيں بلکہ دو فریقی اور چند فریقی سطح پر صلاح ومشورے کاآغاز آئندہ دس دنوں میں ہوجائےگا۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ آئندہ مذاکرات میں شرکاء کی ترکیب کا تعین یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ اور ایران وگروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کے درمیان ایٹمی مذاکرات کی آرگنائيزر کیتھرین اشٹن کے ذمہ ہے۔ اور ایران اور روس کو ایک دوسرے سے کوئي مسئلہ نہيں ہے اور ایٹمی مسئلے کے حل کے سلسلے مین دونوں ملکوں کا موقف ایک دوسرے سے بہت قریب ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو روسی وزیرخارجہ نے اعلان کیا تھا کہ گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان پنچانوے فیصد مسائل طے پاچکے ہيں صرف دو یا تین مسئلے ایسے ہيں جو ابھی حل نہيں ہوئے ہیں جواگرچہ مشکل ہیں لیکن حل ہوجائيں گے۔

.......

/169